بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ساٹھ گھروں پر مشتمل گاؤں میں جمعہ


سوال

 ہمارے گاؤں میں تقریباً 60 گھر ہیں، کیا اس میں عید اور جمعہ کی نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

جواب

 جمعہ جائزہونےکی شرائط میں سےشہر یا ایسے بڑےقصبے کا ہونا ضروری ہے، جہاں تمام ضروریاتِ  زندگی بآسانی دست یاب ہوں، مثلاً ہسپتال، ڈاک خانہ، تھانہ وغیرہ کا انتظام ہو، لہذا آپ کے گاؤں میں جمعہ کےدن ظہرکی نماز پڑھی جائے گی۔جمعہ اور عیدین کا قیام یہاں درست نہیں۔

"لها شرائط وجوب وأدائه ... أن الأداء لایصح بانتفاء شروطه ... لاتجوزفي الصغیرة التي لیس فیها قاض ... لو صلوا في القری لزمهم أداء الظهر..." الخ (الشامية، کتاب الصلاة، باب الجمعة، 2/137,138 ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201092

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں