بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سالی کو چھو لینے سے حرمت مصاہرت


سوال

 میرا نکاح 3سال پہلے ہو چکا ہے اور رخصتی ابھی نہیں ہوئی ہے تو میں سسرال آتا جاتا رہتا ہوں جہاں میری سالیاں بھی ہیں ، مجھے شروع میں اس مسئلہ کا نہیں پتا تھا تو جب سے پتا لگا ہے تو دل میں یہ وہم بیٹھ گیا ہے کہ شاید میری سالیوں کو چھو لینے سے یا بد نظری ہونے سے شہوت ہوئی ہوگی جو فطری ہے ارادی نہیں، کیوں کہ کبھی دل میں ان کے لیے کوئی برا خیال کبھی نہیں پیدا ہوا ہے، اب یہ بات کافی پرانی ہے تو اب وہم ہوتا ہے کہ میرا نکاح تو نہیں ٹوٹ گیا ہوگا ؟

جواب

سالیاں نامحرم ہوتی ہیں ان سے تعلقات رکھنا، میل جول ، اور گپ شپ کرنا یا ہنسی مذاق وغیرہ کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، لہذا آپ اپنے اس فعل پر توبہ واستغفار کریں، باقی  اس سے آپ  کے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے، آپ کا نکاح بدستور قائم ہے۔

""فتاوی شامی"" میں ہے:

''وفي الخلاصة: وطئ أخت امرأته لا تحرم عليه امرأته''۔

''(قوله: وفي الخلاصة إلخ) هذا محترز التقييد بالأصول والفروع، وقوله: لا يحرم أي لا تثبت حرمة المصاهرة''۔ (3/ 34، کتاب النکاح، فصل فی المحرمات، ط: سعید) فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200347

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں