بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سالی سے زنا کے بعد بیوی سے ہم بستری کا حکم


سوال

مثلاً زید نے اپنی سالی سےقصداً عمداً جماع کیا، اب بکر کا کہناہے کہ زید موطوہ کے استبرا  تک اپنی منکوحہ سے کسی قسم کا خصوصاً جماع کا فائدہ  حاصل نہیں کرسکتا، جب کہ علی کہتا ہے کہ کوئی  حرج نہیں۔  اس مسئلہ کا شرعی جواب عنایت فرمائیں!

جواب

اگر واقعۃً کسی شخص نے اپنی سالی سے بدکاری کی ہے تو مذکورہ  دونوں افراد  گناہ کبیرہ کے مرتکب ہوئے ہیں ، جس پر انہیں سچے دل سے توبہ و استغفار کرنا چاہیے، اور باہمی اختلاط سے اجتناب کرنا لازم ہے، نیز  مذکورہ دونوں افراد کے اقرار سے یا شرعی چار گواہوں کی گواہی سے عدالت میں اگر زنا ثابت ہوجائے، تو عدالت پر لازم ہے کہ وہ ان پر حد شرعی قائم کرے۔

تاہم مسئولہ صورت میں مذکورہ شخص کے لیے اپنی منکوحہ سے ہم بستری اس وقت تک حلال نہیں جب تک کہ سالی ایک حیض سے پاک نہ ہو جائے،  اور زنا کی وجہ سے اگر سالی حاملہ ہو گئی ہو تو جب تک وضع حمل نہ ہو جائے اس وقت تک اپنی منکوحہ سے قربتِ جسمانی کی اجازت نہ ہوگی۔

البحر الرائق میں ہے:

"وَفِي الدِّرَايَةِ عَنْ الْكَامِلِ: لَوْ زَنَى بِإِحْدَى الْأُخْتَيْنِ، لَايَقْرَبُ الْأُخْرَى حَتَّى تَحِيضَ الْأُخْرَى حَيْضَةً". (فَصْلٌ فِي الْمُحَرَّمَاتِ، ٣ / ١٠٣)

تبیین الحقائق میں ہے:

" قَالَ - رَحِمَهُ اللَّهُ -: (وَالْمَنْكُوحَةُ نِكَاحًا فَاسِدًا، وَالْمَوْطُوءَةُ بِشُبْهَةٍ، وَأُمُّ الْوَلَدِ الْحَيْضُ لِلْمَوْتِ وَغَيْرِهِ) أَيْ عِدَّةُ هَؤُلَاءِ الثَّلَاثِ الْحَيْضُ إذَا فَارَقَتْهُ بِالْمَوْتِ أَوْ غَيْرِهِ مِنْ تَفْرِيقِ الْقَاضِي أَوْ عَزَمَ الْوَاطِئُ عَلَى تَرْكِ وَطْئِهَا أَوْ عِتْقِ أُمِّ الْوَلَدِ، وَمَعْنَاهُ إذَا لَمْ تَكُنْ حَامِلًا، وَلَا آيِسَةً لِأَنَّ عِدَّتَهُنَّ لِلتَّعَرُّفِ عَلَى بَرَاءَةِ الرَّحِمِ لَا لِقَضَاءِ حَقِّ النِّكَاحِ، وَالْحَيْضُ هُوَ الْمُعَرِّفُ فِي غَيْرِ الْحَامِلِ وَالْآيِسَةِ". ( بَابُ الْعِدَّةِ، ٣ / ٣٠) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200947

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں