بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سال گرہ کی بےحجابانہ تقریب کا حکم


سوال

آفس میں سال گرہ منائی جاتی ہے جس میں مردوں اور عورتوں کا مخلوط پروگرام ہوتا ہے، یعنی پردے کا مکمل انتظام نہیں ہوتا، ایسی محفل میں شرکت جائز ہے یا نہیں؟ نیز اگر آفس والوں کی طرف سے آپ کو سال گرہ کا تحفہ دیا جاۓ تو اس تحفہ کا کیا حکم ہے ؟

جواب

مردوں اور عورتوں کابے حجابانہ اختلاط  ناجائز ہے، ایسی کسی تقریب میں شرکت کرنا جائز نہیں۔اگر کوئی حلال کمائی سے سال گرہ کے دن  تحفہ دے تو اس کے قبول کرنے میں مضائقہ نہیں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200444

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں