بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ساس کا داماد کے ساتھ اور سالی کا بہنوئی کے ساتھ عمرہ پر جانا


سوال

میں اپنی بیٹی دامادکے ساتھ عمرہ کرنا چاہتی ہوں اور اپنی غیرشادی شدہ بیٹی کو ساتھ لے جانا چاہتی ہوں۔ جس کی عمر 33سال ہے۔میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہی رہتی ہوں۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں آپ کے داماد  آپ کے لیے محرم ہیں، آپ ان کے ساتھ عمرہ کے سفر پر جاسکتی ہیں، لیکن آپ کی غیر شادی شدہ بیٹی کے لیے وہ محرم نہیں ہے، اور عورت کے لیےشرعی مسافتِ سفر یا اس سے زیادہ طویل سفر  اپنے شوہر  یا کسی محرم کے بغیر کرنا جائز نہیں ہے، حدیثِ مبارک  میں اس کی ممانعت وارد ہوئی ہے، لہذا آپ کی بیٹی کا (اپنے بہنوئی) آپ کے داماد کے ساتھ عمرہ پر جانا جائز نہیں ہے۔

مزید تفصیل کے لیے  درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:

عورت کے لیے محرم کے بغیر حج یا عمرہ کا سفر کرنا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200471

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں