بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سادات کون ہیں اور ان کے کفو کون ہیں؟ سید کا غیر سید قوم میں نکاح کا حکم


سوال

1. کیا حضرت عباس بن علی کرم اللہ وجہہ الکریم  کی اولاد بھی سیدیا سادات کادرجہ رکھتی ہے؟  اور اسی طرح حضرت علی کرم اللہ  وجہہ کے باقی بیٹوں کی اولاد؟

2. کیا تمام علوی اور ہاشمی جن کا تعلق حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی اولاد سے ہے وہ فاطمی سادات کے کفو ہو سکتے ہیں؟

3. کیا ایک سادہ لوح عام امتی مسلمان کی شادی ایک سیدہ خاتون یا لڑکی سے ہو سکتی ہے؟  والدین کی مرضی اور مرضی کے خلاف دونوں صورتوں میں قرآن وسنت کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں !

جواب

1۔۔ سیّد کے مصداق وہ لوگ ہیں جو حضرت علی، حضرت جعفر ،حضرت عباس، حضرت عقیل اورحضرت حارث  رضوان اللہ علیہم اجمعین  کی اولاد  میں سے ہیں، ان سب پر صدقہ حرام ہے، لیکن عام عرف میں صرف حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی اولاد پر سید کا اطلاق ہوتا  اور یہ آلِ  رسول  ﷺ   ہیں۔

2۔۔   جہاں تک نکاح  میں کفو ہونے کا تعلق ہے تو  قریش آپس میں ایک دوسرے کے کفو ہیں،  ان میں بعض سید ہیں اور بعض غیر سید ، سادات کی کفو  قوموں میں  صدیقی،  فاروقی ، عثمانی ، علوی ،زبیری ، یعنی شیوخ ،قریش وغیرہ شامل ہیں ۔

3۔۔   سید لڑکے کا غیر سید لڑکی سے نکاح کرنا بہرصورت جائز ہے۔ اور  سیدہ لڑکی کا نکاح ولی کی اجازت سے غیر سید مسلمان  لڑکے  سے بھی جائز ہے۔

البتہ اگرعاقلہ وبالغہ سیدہ لڑکی  اپنے ولی کی اجازت کےبغیر غیر سید لڑکے سے نکاح کرے تو  نکاح منعقد ہوجائےگا،لیکن  اگر لڑکا  اس لڑکی کا کفو نہ ہو (یعنی قریش کے علاوہ دیگر عرب قبیلہ کا یا عجمی قوم میں سے ہو) اور  ولی کو اس پر اعتراض ہوتو اولاد ہونے سے پہلے ولی بذریعہ عدالت اس نکاح کو ختم کروا سکتا ہے۔

صحيح مسلم (4 / 1873):

"(2408) حدثني زهير بن حرب، وشجاع بن مخلد، جميعا عن ابن علية، قال زهير: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم، حدثني أبو حيان، حدثني يزيد بن حيان، قال: انطلقت أنا وحصين بن سبرة، وعمر بن مسلم، إلى زيد بن أرقم، فلما جلسنا إليه قال له حصين: لقد لقيت يا زيد خيرا كثيرا، رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم، وسمعت حديثه، وغزوت معه، وصليت خلفه لقد لقيت، يا زيد خيرًا كثيرًا، حدثنا يا زيد ما سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: يا ابن أخي والله لقد كبرت سني، وقدم عهدي، ونسيت بعض الذي كنت أعي من رسول الله صلى الله عليه وسلم، فما حدثتكم فاقبلوا، و ما لا، فلاتكلفونيه، ثم قال: قام رسول الله صلى الله عليه وسلم يومًا فينا خطيبًا، بماء يدعى خما بين مكة والمدينة فحمد الله وأثنى عليه، ووعظ وذكر، ثم قال: " أما بعد، ألا أيها الناس فإنما أنا بشر يوشك أن يأتي رسول ربي فأجيب، وأنا تارك فيكم ثقلين: أولهما كتاب الله فيه الهدى والنور فخذوا بكتاب الله، واستمسكوا به " فحث على كتاب الله ورغب فيه، ثم قال: «وأهل بيتي أذكركم الله في أهل بيتي، أذكركم الله في أهل بيتي، أذكركم الله في أهل بيتي» فقال له حصين: ومن أهل بيته؟ يا زيد أليس نساؤه من أهل بيته؟ قال: نساؤه من أهل بيته، ولكن أهل بيته من حرم الصدقة بعده، قال: ومن هم؟ قال: هم آل علي وآل عقيل، وآل جعفر، وآل عباس قال: كل هؤلاء حرم الصدقة؟ قال: نعم."

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (1 / 224):

"(و لا) تدفع (إلى هاشمي من آل علي أو عباس أو جعفر أو عقيل) بفتح العين (أو الحارث بن عبد المطلب، ولو كان عاملا عليها) أي على الزكاة لقوله عليه الصلاة والسلام: «إن هذه الصدقات إنما هي أوساخ الناس و إنها لاتحلّ لمحمد و لا آل محمد، و العباس و الحارث ابنا عبد المطلب و علي و جعفر و عقيل أولاد أبي طالب - رضي الله تعالى عنهم -» ، وفائدة التخصيص بهؤلاء أنه يجوز الدفع إلى من عداهم من بني هاشم كذرية أبي لهب، كما في الجوهرة و هو ظاهر الرواية."

المبسوط للسرخسي (5 / 24):

"الكفاءة في خمسة أشياء (أحدها) النسب، وهو على ما قال: قريش أكفاء بعضها لبعض فإنهم فيما بينهم يتفاضلون، وأفضلهم بنو هاشم، ومع التفاضل هم أكفاء ألا ترى أن رسول الله صلى الله عليه وسلم تزوج عائشة - رضي الله تعالى عنها -، و كانت تيميةً و تزوج حفصة - رضي الله تعالى عنها - و كانت عدويةً «و زوج ابنته من عثمان - رضي الله عنه - و كان عبشميًا» فعرفنا أن بعضهم أكفاء لبعض."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200488

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں