بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زیرناف بالوں کی حدود اورمدت


سوال

زیر ناف بالوں کی حدود کہاں سے کہاں تک ہے اور کتنی مدت میں( یعنی عرصہ میں) کاٹنا ضروری ہے۔اس کی حدود میں کیا کیا اور چیزیں شامل ہیں؟ اور بغل کے بالوں کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

جواب

زیرناف بالوں کی حد ناف کے نیچے پیڑوں کی ہڈی سے ہے،اوریہ تقریباً ناف سے تین چارانچ کے فاصلے پرہے،نیزاس میں شرمگاہ اوراس کے آس پاس کاحصہ،اسی طرح پاخانہ کے مقام کے آس پاس کاحصہ بھی شامل ہے۔

مرد اور عورت کے لیے زیرِ بغل بالوں کو نوچنا افضل ہے۔ البتہ استرا وغیرہ سے مونڈنا بھی جائز ہے۔پاؤڈر،کریم اور لوشن کا استعمال بھی جائز ہے۔

ہرہفتے ان بالوں کی صفائی افضل اورمستحب ہے،چالیس دن تک چھوڑنے کی اجازت ہے۔البتہ چالیس دن سے زیادہ تاخیر کرنا جائز نہیں۔ اگر چالیس دن گزر گئے اور امور مذکورہ سے صفائی حاصل نہ کی تو گناہ ہوگا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:  … بنحو ازالۃ الشعر من ابطیہ، و یجوز فیہ الحلق و النتف أولی۔( فتاویٰ شامی ٦ / ٤٠٦ ، ٤٠٧ ) (ہندیہ،کتاب الکراہیۃ ۵/۳۵۷،ط:رشیدیہ)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143706200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں