بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زیرناف بالوں کاحکم


سوال

زیرناف بالوں کے کاٹنے کا کیاحکم اورطریقہ ہے؟تفصیل سے آگاہ فرمادیں۔

جواب

ز یرناف بالوں کی حد ناف کے نیچے پیڑوں کی ہڈی سے ہے،اوریہ تقریباً ناف سے تین چارانچ کے فاصلے پرہے،نیزاس میں شرم گاہ اوراس کے آس پاس کاحصہ،اسی طرح پاخانہ کے مقام کے ارد گردکا حصہ شامل ہے۔

استرے سے مونڈناافضل ہے۔اورہرہفتے ان بالوں کی صفائی افضل اورمستحب ہے،چالیس دن تک چھوڑنے کی اجازت ہے۔البتہ چالیس دن سے زیادہ تاخیر کرنا جائز نہیں۔ اگر چالیس دن گزر گئے اور مذکورہ بالوں کی صفائی نہ کی تو گناہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143803200002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں