بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زیر ناف بال کاٹنے سے عاجز کا حکم


سوال

 میرا نانا ایسا بوڑھا ہو گیا کہ خود زیر ناف صاف نہیں کر سکتا اور نانی بھی زندہ نہیں تو کیا  کسی دوسرےشخص سے زیر ناف بال صاف کر ا سکتے ہیں ؟ یا حلق عانہ کا حکم ساقط ہو جائے گا ؟ بحوالہ قرطاس فرمائیں۔

جواب

آپ کے نانا اگر بڑھاپے کی وجہ سے خود زیرناف بال صاف نہیں کرسکتے اور ان کی اہلیہ بھی حیات نہیں تو وہ بامر مجبوری کسی اورسے زیر ناف بال صاف کراسکتے ہیں، لیکن اس شخص پر لازم ہوگا کہ حتی الامکان ستر دیکھنے سے گریز کرے۔جیسا کہ فتاوی ہندیہ میں ہے:

"فِي جَامِعِ الْجَوَامِعِ حَلْقُ عَانَتِهِ بِيَدِهِ وَحَلْقُ الْحَجَّامِ جَائِزٌ إنْ غَضَّ بَصَرَهُ، كَذَا فِي التَّتَارْخَانِيَّة".(5 / 358،رشیدیہ)

نیز حلق عانہ کا حکم ساقط نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144001200148

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں