بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زیر ناف بال بلیڈ کے بجائے مشین سے کاٹنا کیسا ہے؟


سوال

زیرِ ناف بال بلیڈ کے بجا ے مشین سے کاٹنا کیسا ہے؟ مشین سے تھوڑے بہت رہ جاتے ہیں، بلیڈ سے نقصان کا اندیشہ ہو یا اگر نقصان نہ بھی ہو تو مشین سے کاٹنا کیسا ہے?

جواب

زیرِ ناف بال کاٹنے سے مقصود صفائی ہے،اور یہ مقصود بلیڈ یا مشین کسی بھی طرح حاصل کیا جاسکتا ہے، تاہم مرد کے حق میں زیرِ ناف بال کاٹنے کے لیے بلیڈ یا استرے کا استعمال بہتر ہے؛ کیوں کہ اس سے بال جڑ سے ختم ہوجاتے ہیں اور طبی اعتبار سے بھی یہی بہترہے، تاہم اگر عذر ہو تو باریک مشین کے استعمال میں حرج نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200816

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں