بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کی رقم سے مرحوم سسر کا قرض ادا کرنا


سوال

کیا میں  اپنےمرحوم سسر کا قرض زکاۃ سے ادا کر سکتاہوں؟

جواب

نہیں ادا کرسکتے۔ زکاۃ کی ادائیگی صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کسی مستحقِ زکاۃ شخص کو اس کا مالک بناکر دیا جائے، اور مردہ ملکیت کا اہل نہیں ہے، نہ تو اسے مالک بنایا جاسکتاہے، اور نہ ہی مردے کی طرف سے وکالت ممکن ہے،  لہٰذا مرحوم کا قرض ادا کرنے سے زکاۃ ادا نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201041

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں