بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ وصول کرنے کے بعد صاحبِ نصاب بن گیا


سوال

اگر کوئی شخص صاحبِ نصاب نہیں ہے اور کسی نے اس کو زکاۃ دے دی،  بعد میں وہ مال دار ہو گیا توکیا وہ پہلا زکاۃ  والا غلہ استعمال کرسکتا ہے؟

جواب

زکاۃ  کا مستحق وہ شخص ہے جس کے پاس حاجتِ  اصلیہ سے زائد اتنا کسی بھی قسم کا مال یا سامان (زیور ، نقدی، مکان، زمین، اسباب  وغیرہ) نہ ہو جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہوجائے ، ایسا شخص  بوقتِ ضرورت زکاۃ لے سکتا ہے۔ اور مستحق ہونے کی صورت میں جب زکاۃ وصول کرلی تووہ اس کا مالک بن جاتاہے، اب اگر بعد میں ایسا شخص خود صاحبِ  نصاب بن جائے تو زکاۃ میں وصول کردہ اشیاء کا استعمال اس شخص کے لیے منع نہیں ہے، بلکہ ملکیت میں ہونے کی وجہ سے وہ مستحق ہونے کی صورت میں وصول کردہ اشیاء استعمال کرسکتاہے۔

"هو فقیر وهو من له أدنی شيءٍ أي دون نصاب أوقدر نصاب غیر نام مستغرق في الحاجة". (الدرالمختار مع الشامیة، باب الصرف ج۲ ص ۳۳۹) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200602

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں