بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کی رقم مستحق کو کاروبار کے لیے دینا ۔ قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا


سوال

میرے دو سوال ہیں:

1.مستحق بندے کو زکاۃ کے پیسے سے کاروبار کروا کے دے سکتے  ہیں؟

2.قربانی کا گوشت غیر مسلموں کو دے سکتے ہیں؟

جواب

1۔ زکاۃ کی رقم یا اس سے تجارت کا کوئی سامان خرید کر مستحق شخص کو  مالک بناکردیا جائے اور وہ اس رقم یا سامان سے تجارت  کرے ، اس سے  زکاۃ ادا ہوجائے گی۔

2۔غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا جائز ہے۔البتہ مسلمانوں کو دینے کا ثواب زیادہ ہے اور یہ مستحب ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200276

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں