بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کی رقم سے عیدی دینا


سوال

کیاگھر میں کام کرنے والوں کو زکاۃ سے عیدی دی جاسکتی ہے؟

جواب

اگر کام کرنے والے ملازم زکاۃ کے مستحق ہوں،(یعنی مسلمان ہوں، بنوہاشم سے تعلق نہ ہو، اور ضرورت سے زائد اتنا سامان یا مال موجود نہ ہو جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر ہو)اور زکاۃ کی رقم تنخواہ یا کسی بھی طرح کے نفع کے عوض نہ دی جائے، (یعنی تنخواہ الگ دی جائے اور زکاۃ نہ دی جائے پھر بھی وہ مقررہ تنخواہ پر کام کےلیے تیار ہوں) تو انہیں زکاۃ کی رقم سے عیدی دینادرست ہے۔فقط واللہ علم


فتوی نمبر : 143909200863

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں