بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاة کی رقم سے عمرہ کرانے کا حکم


سوال

زکاۃ  کی رقم کسی مستحق کو عمرہ کے لیے دے سکتے ہیں؟ یعنی زکاۃ  کی رقم سے کسی مستحق کو عمرہ کرایا جاسکتا ہے؟ 

جواب

اگر متعلقہ شخص واقعتاً مستحق ہو تو زکاۃ کی رقم اسے بطور ملکیت دے دی جائے اور اس سے وہ عمرہ کرلے تو جائز ہے۔ البتہ اسے اس رقم سے عمرے پر مجبور کرنا درست نہ ہوگا، اگر وہ عمرے کے بجائے اپنی دیگر ضروریات میں اسے استعمال کرنا چاہے  تو کرسکتا ہے۔ فقط  واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143901200091

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں