بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زوال کے وقت ذکر و اذکار کرنا


سوال

ہمارے یہاں قریبی مسجد میں نمازِ جمعہ اول ٹائم میں ہوتی ہے، جیسا کہ پہلی اذان آج کل 12.04 پر آتی ہے تو میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ پہلی اذان ہونے  سے پہلے زوال کا وقت ہوتا ہے، پہلی اذان  ہونے سے پہلے مسجد میں بیٹھ کر کوئی ورد کیا جا سکتا ہے ؟

جواب

زوال (سورج ڈھلنے)  کے  وقت سے پانچ منٹ پہلے اور پانچ منٹ بعد تک  کسی قسم کی  نماز پڑھنا  جائز نہیں ہے،  باقی اس وقت  ذکر و اذکار ، اوراد وظائف اور قرآن کریم کی تلاوت  کرنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200227

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں