بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زنیرہ نام رکھنے کاحکم


سوال

 آپ کی راہنمائی کابے حد شکریہ، بارِدگر آپ کو زحمت دینا چاہتی ہوں کہ میری بیٹی کا نام زا پر پیش اور نون پر زبر کے ساتھ رجسٹرڈ  ہو چکاہے، کچھ مشکلات ہیں لیکن تبدیل ہوسکتاہے۔ آپ سے یہ پوچھناہے کہ جیسے مردون کانام زُنیر ہوتاہے اس کے ساتھ ہ لگاکے زُنیرہ ہوسکتاہے یانہیں؟ اورمعنی کیاہوں گے؟ یایہ صحیح نہیں ہے؟ اورلازمی تبدیل کرکے زِنیرہ ہی ہوناچاہیے؟ اس نام کے متعلق توآپ نے بتادیا مہربانی فرماکر یہ بھی بتائیے کہ اس کے معنی کیاہیں؟؟

جواب

زنیرہ زاء پر زیر، اور نون پر تشدید اور زیر کے ساتھ ایک صحابیہ کا نام ہے، اور صحابہ وصحابیات کے نام رکھنا باعث برکت ہے ۔ انبیاء علیھم الصلاۃ والسلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے اسماء گرامی کی نسبت سے نام رکھنے میں صرف نسبت کافی ہے، معنیٰ کا لحاظ ضروری نہیں۔ البتہ ان مقدس شخصیات کے علاوہ دیگرناموں میں معنی بھی ملحوظ رکھناچاہیے۔ زاء پر پیش، نون پر تشدید اور اور زبر کے ساتھ اس لفظ کے معنی نا مناسب ہیں ، اس بنا پر پہلے تلفظ کے مطابق نام تبدیل کروادیں ۔ فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 143505200015

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں