بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زندیق کی تعریف، زندیق کے ساتھ صلہ رحمی کرنے اور زندیق کی امامت میں نماز پڑھنے کا حکم


سوال

’’زندیق‘‘  کی تعریف کیا ہے؟  ایسے شخص کے ساتھ صلہ رحمی رکھنا، رشتہ داری کرنا اور نیز ایسے شخص کی امامت میں نماز پڑھنا شرعاً  کیسا ہے؟

جواب

’’زندیق‘‘  اس شخص کو کہتے ہیں جو زبان سے تو  اسلام کا کلمہ پڑھتا ہو اور مسلمان ہونے کا دعویٰ بھی کرتا ہو، لیکن  دل میں کفریہ عقائد رکھتا ہو اور  شرعی نصوص میں باطل تاویلات کرکے ان کو اپنے کفریہ عقائد پر چسپاں کرتا ہو،  یا ملمع سازی کے ذریعہ اپنے باطل اور کفریہ عقائد کو اسلامی عقائد کہہ کر اس کی مسلمانوں کے درمیان ترویج کرتا ہو،  یا  اسلامی احکامات کی باطل تاویلات اور غلط تشریحات کرتا ہو۔

ایسے شخص کے ساتھ صلہ رحمی کرنا، رشتہ داری نبھانا جائز نہیں ہے، بلکہ ایسے شخص کے ساتھ قطع تعلقی کرنا اور معاشی و معاشرتی بائیکاٹ کرنا لازم ہے۔

اگر واقعۃً  کسی شخص کے ایسے عقائد  شرعی طور پر ثابت ہوجائیں تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا بھی جائز نہیں ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200277

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں