بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زندگی میں جائیداد کی تقسیم کی صورت میں بیٹیوں کا زیادتی کا مطالبہ کرنا


سوال

باپ نے اپنی زندگی میں اپنی جائیداد شریعت کے مطابق تقسیم کی ہے، اب بیٹیاں اپنے والد پر زبردستی کرنا چاہتی ہیں،  اور ان سے زیادہ مال دینے کا مطالبہ کررہی ہیں، صورتِ مسئولہ میں باپ پر بیٹیوں کا یہ مطالبہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟

جواب

والد اپنی زندگی میں چوں کہ اپنی املاک کا خود مالک تھا، کسی کو مطالبہ کا کوئی حق نہیں تھا، لیکن جب والد نے شریعت کے مطابق اپنی اَملاک  تقسیم  کر دی  یعنی بیٹوں اور بیٹیوں کو برابری کے ساتھ دے دیا تو اس   کے بعد کوئی وارث زیادہ مطالبہ کا حق نہیں رکھتا اور اس طرح کسی کا مطالبہ کرنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200067

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں