بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جس بیٹے کو جائیداد دی اس کے انتقال کے بعد اس جائیداد میں والد کا حصہ


سوال

ایک شخص نے اپنی زندگی میں اپنے بچوں کو ملکیت دے کر الگ کردیا،ابھی اس کا ایک بیٹا انتقال کرگیا،کیا اس صورت میں اس کا والد میراث میں وارث ہوگا یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں والد کی زندگی میں جس بیٹے کا انتقال ہوا ہے،اس کے شرعی ورثاء میں اس کا والد  بھی شامل ہوگا ، لہذا والد نے اپنی جائیداد میں سے جو کچھ اسے دیا ہے اس میں والد بطورِ وارث شرعی حصے کا مستحق ہوگا۔

ترکے کی تقسیم اور ہر وارث کا حصہ معلوم کرنے کے لیے ورثا کی تفصیل بتلا کر مسئلہ معلوم کر لیا جائے، فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201214

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں