بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زنا سے توبہ کرنا


سوال

ایک لڑکا لڑکی کی نوجوانی میں دوستی رہی، لیکن انہوں نے زنا نہیں کیا۔ پھر دونوں کی شادی ہو گئی۔ پھر زنا کرتے رہے۔ اب مرد توبہ کرنا چاہتا ہے کیا کرے؟ جب کہ عورت اسے بار بار ملنے کے لیے  پیغام دیتی ہے۔ وہ جواب نہیں دیتا۔ کیا توبہ کے لیے اس عورت کے شوہر سے بھی معافی مانگنا ضروری ہے؟

جواب

جب اللہ تعالی نے اس مرد کو توبہ کرنے کی توفیق دی ہے تو  سچے دل سے توبہ کرکے اس پر ثابت قدم رہے اور عورت کے پیغام کا بالکل بھی جواب نہ دے ،بلکہ رابطے کے جو ذرائع ہیں انہیں ختم کردے، مثلاً:موبائیل نمبر تبدیل کرلے وغیرہ۔  توبہ کے لیے عورت کے شوہر سے معافی مانگنا ضروری نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200598

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں