بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زنا اور اسقاطِ حمل کا کفارہ


سوال

اگر ایک عورت نے زنا کیا ہے، اس کو چار مہینے ہو گئے تھے، اب اس نے اسقاط حمل کروا دیا ہے، اب اس پر کیا کفارہ بنتا ہے؟

جواب

مذکورہ عورت پر کفارہ تو لازم نہیں، البتہ صدقِ دل سے توبہ و استغفار لازم ہے اور بطورِ تکمیلِ توبہ صدقہ و خیرات اور روزوں اور نوافل کی کثرت کا اہتمام کرنا بہتر ہے، اور آئندہ اس طرح کے مواقع سے دور رہنے کا خوب اہتمام کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200253

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں