بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زمین کا بیلوں کے سینگوں پر ہونے کی روایت کا حکم


سوال

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف ایک قول منسوب  ہے کہ زمین دو بیلوں کے سینگوں پر ہے، تفصیل عنایت فرمایئے۔

جواب

واضح رہے کہ یہ روایت اسرائیلیات میں سے ہے، اور عقیدہ  قائم کرنے  کے  قابل نہیں، اور محدثین نے اس حدیث کو موضوع  لکھا ہے ۔

الأسرار المرفوعة في الأخبار الموضوعة - (1 / 447):

"ومنها: أن يكون الحديث مما تقوم الشواهد الصحيحة على بطلانه  ... ومن هنا حديث: إن الأرض على صخرة، والصخرة على قرن ثور، فإذا حرك الثور قرنه تحركت الصخرة فتحركت الأرض و هي الزلزلة".

اللؤلؤ المرصوع (1 / 52):

"حديث "إن الأرض على صخرة، والصخرة على قرن ثور، فإذا حرك الثور قرنه تحركت الصخرة" موضوع، لكن أخرج نحوه ابن أبي الدنيا وأبو الشيخ، من قول ابن عباس".

المنار المنيف  (1 / 78):

"ومن هذا حديث "إن الأرض على صخرة والصخرة على قرن ثور، فإذا حرك الثور قرنه تحركت الصخرة فتحركت الأرض، وهي الزلزلة" والعجب من مسود كتبه بهذه الهذيانات". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201425

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں