بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زمل نام رکھنا درست نہیں


سوال

میری بیٹی جس کا نام ’’زمل‘‘  ہے (ز کے نیچے زیر، م کے اوپر زبر)۔ کسی نے مجھے کہا ہے کہ  اس نام کے معنی درست نہیں ہیں، چوں کہ اب اس کی عمر قریب چھ سال ہے اور ’’ب‘‘  فارم اور پاسپورٹ وغیرہ بھی بن چکے ہیں اور گھر میں سب کی زبان پر یہی نام روانہ ہے، تو کیا یہی نام جاری رکھ سکتے ہیں؟  برائے کرم معنی بتائیں اور درست راہ نمائی فرمائیں!

جواب

’’زمل‘‘(زا کے نیچے زیر اور میم ساکن)کا معنی ہے: (۱) بوجھ (۲) پیچھے سوار ہونے والا،ردیف(۳) کم زور(٤) سست و کاہل۔

  اور اگر زمل(زا پر پیش اور میم پر زبر) ہو تو اس کا معنی ہے :بزدل و کمینہ۔

زمل ( ز کے نیچے زیر اور م پر زبر) اس وزن پر لغت میں کوئی لفظ نہیں مل سکا، تاہم یہ نام رکھنا درست نہیں۔ کوئی اچھا بامعنیٰ نام منتخب کرکے رکھیں۔ ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے منتخب اسلامی نام موجود ہیں، جنس اور حرف منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ مذکورہ صورتِ حال میں نام کی تبدیلی مشکل ضرور ہے، لیکن اس کے لیے قانونی راستے موجود ہیں، اس لیے نام تبدیل کرلیجیے۔ 

تاج العروس (ص: 7141، بترقيم الشاملة آليا):

"والزِّمْلُ بالكسرِ : الْحِمْلُ وفي حديثِ أبي الدَّرْداءِ : إنْ فَقَدْتُمُونِي لَتَفْقِدُنَّ زِمْلاً عَظِيماً يُرِيدُ حِمْلاً عَظِيماً مِنَ العِلْمِ".

تاج العروس (ص: 7139، بترقيم الشاملة آليا):

"والزُّمَّلُ كسُكَّرٍ وصُرَدٍ وعِدْلٍ وزُبَيْرٍ وقُبَّيْطٍ ورُمَّانٍ وكَتِفٍ وقِسْيَبٍ بكَسْرٍ فسُكُونٍ ففَتْحٍ فتَشْدِيدٍ وجُهَيْنَةَ وقُبَّيْطَةٍ ورُمَّانَةٍ فهي لُغاتٌ إِحْدَى عَشَرَةَ كُلُّ ذلك بمَعْنى الْجَبَان الضَّعِيف الرَّذْلِ الذي يَتَزَمَّلُ في بَيْتِه لا يَنْهَضُ لِلْغَزْوِ ويَكْسلُ عن مساماة الأُمُورِ الجِسَام".   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201043

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں