بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زرم، قیسوا، زِمال نام رکھنا


سوال

زرم,  قیسوا, زِمال مذکورہ الفاظ کے معانی کیا ہیں؟  کیا یہ نام مسلمان بچوں کے رکھنا درست ہے؟

جواب

1۔ زرم کے معنی لغت میں آتے ہیں: ذلیل و رسوا، کنجوس، تنگ دست، ایسا شخص جس کے معین و مددگار نہ ہونے کے برابر ہوں، بے چین جسے کسی جگہ قرار نہ ہو۔

"زرم : (معجم الرائد) (اسم) 1- زرم : ذليل 2- زرم بخيل 3- زرم : مضيق عليه 4- زرم : قليل المساعد والمعين 5- زرم من لا يثبت في مكان".

قِیْسُوْا: یہ فعل امر ہے، نام نہیں ہے۔

3۔ زمال کے معنی کم زور و بزدل کے آتے ہیں۔

"زِمال : (معجم الرائد) زمال - و زمالة - (اسم) 1- ضعيف جبان".

مذکورہ ناموں میں سے کوئی بھی نام رکھنا درست نہیں، لہذا لڑکوں کے نام رکھنے ہوں تو انبیاءِ کرام  علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھ لیں، اور لڑکیوں کے نام رکھنے ہوں تو صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔ ہماری ویب سائٹ کے سرورق پر اسلامی نام کے سیکشن میں لڑکوں اور لڑکیوں کے اسلامی نام موجود ہیں، جنس اور حرف منتخب کرکے نام پسند کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201850

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں