بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زخم پر رکھی ہوئی روئی کے گرنے سے وضو کا حکم


سوال

ایک بندے کوبواسیرہےکبھی پیپ آجاتی ہے، وہ نمازِ جمعہ کےلیے مسجد میں  گیا ٹشو رکھا ہوا تھا، جماعت سے پہلے ٹشو زمین پر گرا،  اس نے   اٹھا کر جیب میں  رکھ لیا ٹشو گندا ہوچکا تھا،مسجد کے تقدس کوسامنے رکھتے ہوئے ٹشو جیب میں  رکھ کر جماعت سے نمازپڑھ لی تو کیا نماز اداہوگئی  ہے؟

جواب

مذکورہ شخص   نے جب پیپ روکنے کے لیے روئی رکھی اور بعد میں وہ روئی گر گئی اور اس پر پیپ وغیرہ موجود تھا تو اس کا وضو ٹوٹ گیا، اگر اس نے وضو کے بغیر نماز پڑھ لی تو اب چار رکعت ظہر کی نماز کا اعادہ کرنا لازم ہوگا۔

'' ولو ألقى عليه الرماد، أو التراب فتشرب فيه، أو ربط عليه رباطاً فابتل الرباط، ونفذ قالوا: يكون حدثاً؛ لأنه سائل، وكذا لو كان الرباط ذا طاقين فنفذ إلى أحدهما لما قلنا''۔ (بدائع الصنائع، 1/ 27، ط: سعید) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200325

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں