بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ذو القعدة 1445ھ 16 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زخم سے پیپ آنے کی صورت میں امامت کروانا


سوال

میں ایک مسجد میں نماز پڑھاتا ہوں، چند دنوں سے میرے پیر کا ایک پرانا زخم پھر سےاب ہرا ہوا ہے ، اب اس سے پیپ نکلتی ہے، لیکن وقفہ وقفہ سے، اور اگر درمیانِ  نماز پیپ نکل جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر درمیانِ نماز پیپ زخم سے نکل کر بہہ جائےگی  تو نماز فاسد ہوجائے گی ؛ اس لیے  امام کے لیے  بہتر یہ ہے کہ ایسی حالت میں کچھ دن امامت نہ کرائے، جب زخم سوکھ جائے پھر امامت کرائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200299

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں