بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زخرف نام رکھنا


سوال

"زخرف"  سورہ کا نام ہے، اس کا مطلب کیا ہے؟ اور کیا یہ بچی کا نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

"زخرف" کے معنی  : سونا، زینت وسجاوٹ، زیبائش، کسی چیز کا انتہائی حسن و دل کشی، ڈیکوریشن، سامانِ زینت، باطل وبے حقیقت چیز ،  ملمع کی ہوئی چیز کے ہیں، آخری دو معانی کے علاوہ دیگر اچھے معانی ملحوظ رکھتے ہوئے یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

 تاہم بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام  اس کے بجائے صحابیات کے ناموں میں سےیا نیک مسلمان خواتین کے نام پر یا کوئی اچھا بامعنی  نام منتخب کرکے رکھ لیں۔ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن اور فتاویٰ کے ضمن میں ناموں سے متعلق کافی تفصیل موجود ہے، وہاں آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

لسان العرب (9/ 132):
"زخرف: الزُّخْرُفُ: الزِّينةُ. ابْنُ سِيدَهْ: الزُّخْرفُ الذَّهَبُ هَذَا الأَصل، ثُمَّ سُمِّي كُلُّ زِينةٍ زُخْرُفاً ثُمَّ شُبِّهَ كلُّ مُمَوَّه مُزَوَّرٍ بِهِ. وَبَيْتٌ مُزَخْرفٌ، وزَخْرَفَ الْبَيْتَ زَخْرَفَةً: زَيَّنَه وأَكْمَلَه. وكلُّ مَا زُوِّقَ وزُيِّنَ، فَقَدْ زُخْرِفَ"
.  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200409

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں