بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زبیر کا نام مطلب


سوال

 میرا نام محمد زبیر ہے،  اور مجھے میرے نام کا مطلب معلوم کرنا ہے۔ میرے نام کا مطلب آپ بتا دیں!

جواب

’’زبیر ‘‘  کا معنی ہے: قوی.  یہ ایک مشہور صحابی کا نام ہے جو  اُن دس صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے ہیں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مجلس میں جنت کی بشارت دی تھی۔ اور ان چھ افراد کی شوریٰ میں شامل ہیں جنہیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی شہادت سے پہلے خلیفہ کے تعین کے لیے نامزد کیا تھا۔

رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ان کے تین رشتے ہیں:

1- آپ ﷺ کے پھوپھی زاد بھائی ہیں۔ 2- آپ ﷺ کے ہم زُلف ہیں، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی ہم شیرہ حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہما آپ کے نکاح میں تھیں۔ 3- ام المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی سگی پھوپھی تھیں، ان کے والد عوام بن خویلد اور حضرت خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا، بہن بھائی ہیں، اس اعتبار سے رسول اللہ ﷺ آپ رضی اللہ عنہ کے پھوپھا بھی ہیں۔

اسلام کے لیے سب سے پہلے (مکی دور میں ہی) تلوار اٹھانے والے صحابی ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر نبی کا ایک حواری ہوتاہے، میرا حواری زبیر  ہے۔

لہذا ان کی نسبت سے نام رکھنا باعث اجر و ثواب ہے۔

سير أعلام النبلاء - (1 / 41):
"الزُّبَيْرُ بنُ العَوَّامِ بنِ خُوَيْلِدِ بنِ أَسَدِ بنِ عَبْدِ العُزَّى ابْنِ قُصَيِّ بنِ كِلاَبِ بنِ مُرَّةَ بنِ كَعْبِ بنِ لُؤَيِّ بنِ غَالِبٍ. حَوَارِيُّ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَابْنُ عَمَّتِهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ المُطَّلِبِ، وَأَحَدُ العَشرَةِ المَشْهُوْدِ لَهُم بِالجَنَّةِ، وَأَحَدُ السِّتَّةِ أَهْلِ الشُّوْرَى، وَأَوَّلُ مَنْ سَلَّ سَيْفَهُ فِي سَبِيْلِ اللهِ، أَبُو عَبْدِ اللهِ -رَضِيَ اللهُ عَنْهُ- أَسْلَمَ وَهُوَ حَدَثٌ، لَهُ سِتَّ عَشْرَةَ سَنَةً". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201949

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں