بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ریڈبل(Redbul) کولڈرنک اور ٹرائیڈینٹ(trident) چیونگم کا حکم


سوال

( کولڈرنک ریڈبل Redbul) اور ٹرائیڈینٹ چیونگم کے بارے میں تحقیق مطلوب ہے کیا حلال ہے یا حرام؟

جواب

سنہا (S.A.N.H.A) حلال  کی تصدیق  کا معتمد ادارہ ہے، اس کی معلومات کے مطابق ریڈبُل (Red Bull) کا اوریجنل (Orignal) فلیور حلال ہے ، بقیہ فلیورز کے بارے میں جب تک معلومات اورتحقیقات مکمل نہ ہو جائیں، کوئی حکم نہیں لگایا جاسکتا۔

ٹرائیڈینٹ چیونگم کے اجزائے ترکیبی کی تحقیق ہمیں نہیں ہے،  ٹرائیڈینٹ چیونگم  اگر حلال اجزاء پر مشتمل ہے  تو اس کا استعمال جائز ہے اور اگر حرام اجزاء پر مشتمل ہے تو اس کا استعمال جائز نہیں ہوگا ۔ البتہ تصدیق کے لیے  کسی مستند حلال تصدیقی ادارہ سے رجوع کرلینا چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200786

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں