بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

ریح خارج ہونے کے بعد استنجا کا حکم


سوال

کیا ریح خارج ہونے پر استنجا کرنا ضروری ہے؟

جواب

’’ ریح‘‘  خارج ہونے سے جسم اور کپڑا ظاہری طور پر ناپاک نہیں ہوتے، بلکہ صرف حکمی نجاست لاحق ہوتی ہے، جس کے لیے وضو کا حکم ہے؛ لہٰذا ریح خارج ہوجانے کے بعد مخرج کو دھونا لازم نہیں ہے، بلکہ اسے ضروری سمجھنا یا اس کا اہتمام کرنا غلط ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144102200184

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں