بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں ہم بستری کرنا


سوال

روزے کی حالت میں بیوی سے قریب ہوا اور منی روک لی،تھوڑی دیر بعد نکلی،روزے کا کیا حکم ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں بیوی سے ہم بستری کرتے ہوئے اگر شوہر کا عضوِ مخصوص بیوی کی شرم گاہ میں داخل ہوجائے تو میاں بیوی دوںوں کا روزہ فاسد ہوجاتا ہے،چاہے انزال ہو یا نہ ہو، اس روزے کی قضا اور کفارے میں ساٹھ روزے (الگ) اس طور پر رکھنا لازم ہوتے ہیں کہ درمیان میں ایک ناغہ بھی نہ ہو،اگر ایک بھی ناغہ ہوگیا تو نئے سرے سے ساٹھ روزے رکھنا لازم ہوگا،اور اگر دخول ہوئے بغیر انزال ہوجائےتو صرف اس ایک روزے کی قضا لازم ہوگی،کفارہ لازم نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم  


فتوی نمبر : 143909200549

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں