بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں مچھر مار اسپرے اور اگر بتی جلانے کا حکم


سوال

1۔ D-allethrin ایک مادہ ہے جو جل کر دھواں شروع کرتا ہے اور مچھر بھگاتا ہے.روزے کی حالت میں اسے جلانے کا کیا حکم ہے؟

2۔ روزے کی حالت میں کمرے میں ا گربتی جلانا کیسا ہے؟

جواب

مچھر مارنے کے لیے مذکورہ مادہ جلایا  اور اسی طرح اگر بتی خوشبو وغیرہ کے لیے جلائی اور پھر اپنے اختیار کے بغیر  خود بخود اس کا دھواں  منہ یا نا ک میں چلا گیا تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، اور ان اشیاء کو جلانے کے بعد اپنے قصد واختیار سے ان کا دھواں ناک یا منہ کے ذریعے اپنے جسم میں لے گیا تو اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا۔

فتاوی شامی  (2/ 395):
'' (أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكراً استحساناً ؛ لعدم إمكان التحرز عنه، ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً له ذاكراً ؛ لإمكان التحرز عنه، فليتنبه له، كما بسطه الشرنبلالي''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200567

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں