بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں بوس و کنار کی وجہ سے انزال ہو جانے سے روزے کا حکم


سوال

اگر روزے کی حالت میں بیوی سے بوس وکنار کرتے ہوئے  انزال ہو جائےتو روزہ پر کیا فرق آئے گا؟ نیز یہ بھی بتا دیں کہ اگر روزہ فاسد ہو جاتا ہے اور قضا لازم ہو جاتی ہے تو کیا اس صورت میں فاسد روزے کا مکمل کرنا بھی ضروری ہے یا کھانا پینا کیا جا سکتا ہے؟ 

جواب

روزے کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار کی وجہ سے اگر انزال ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اور رمضان کے احترام میں باقی دن کھانے پینے سے اجتناب ضروری ہو گا۔ بعد میں قضا کی نیت سے ایک روزہ بھی رکھنا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200049

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں