بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں اندرونی (انٹرنل) چیک اپ کا حکم


سوال

حالتِ صوم میں انٹرنل چیک اپ کے متعلق کوئی نئی تحقیق ہے کیا؟

جواب

حالتِ صوم میں انٹرنل چیک اپ کے بارے میں ہمارے دارالافتاء کا مؤقف پرانا ہی ہے روزے کی حالت میں بدن میں تر آلہ یا انگلی داخل کرنے سے روزہ فاسد ہوجائے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

" قوله: ( أي دبره أو فرجها ) أشار إلى أن تذكير الضمير العائد إلى المقعدة لكونها في معنى الدبر ونحوه وإلى أن فاعل أدخل ضمير عائد على الشخص الصائم الصادق بالذكر والأنثى 
 قوله: ( ولو مبتلة فسد ) لبقاء شيء من البلة في الداخل وهذا لو أدخل الأصبع إلى موضع المحقنة كما يعلم مما بعده(297/2 ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں