بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں جلق کا حکم


سوال

 رمضان کے مہینے میں روزے کی حالت میں اگر کوئی شخص غیر فطری طور پر منی کو خارج کرتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر روزے کے دوران مشت زنی کے ذریعہ انزال ہوگیا تواس سے  روزہ فاسد ہوجائے گا، بعد میں  روزے کی قضا لازم ہے، مگر کفارہ لازم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مشت زنی کرنا گناہِ کبیرہ ہے اور احادیثِ مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اس لیے بہر صورت اجتناب لازم ہے، اور اگر ایسا فعل ہوگیا ہو تو صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200058

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں