بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں سگریٹ اور نسوار کے استعمال کا حکم


سوال

 کیا نسوار یا سگرٹ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟  بعض لوگ کہتے ہیں کہ  نسوار سے روزہ نہیں ٹوٹتا؛ کیوں کہ یہ تو منہ میں رکھا جاتا ہے، اس سے روزہ ٹوٹنے کی کیاوجہ ہے؟ 

جواب

روزے  کی حالت میں نسوار رکھنے اور سگریٹ پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؛ لہذا اس میں تردد نہ کرنا چاہیے۔

فتاوی شامی (رد المحتار) (2/ 395):
"وبه علم حكم شرب الدخان، ونظمه الشرنبلالي في شرحه على الوهبانية بقوله: ويمنع من بيع الدخان وشربه ... وشاربه في الصوم لا شك يفطر. ويلزمه التكفير لو ظن نافعاً ... كذا دافعاً شهوات بطن فقرروا".

وفیه أیضًا(2/ 415):
"(إلا إذا مضغ بحيث تلاشت في فمه) إلا أن يجد الطعم في حلقه، كما مر واستحسنه الكمال قائلاً: وهو الأصل في كل قليل مضغه".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201510

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں