بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے دار کو انزال ہو گیا


سوال

اگر روزے کی حالت میں ذہن میں غلط خیالات آگئے جس سے شہوت پیدا ہو اور پھر نہ چاہتے ہوئے بھی احتلام ہوگیا تو شر یعت میں کیا حکم ہے؟

جواب

جہاں تک روزے کے فساد اورعدمِ فساد کاتعلق ہے تو اگر خود بخود انزال ہوا ہو، مشت زنی نہ کی ہو تو اس صورت میں روزہ فاسد نہ ہوگا، البتہ اگر خیال آنے کےبعد خیالات سے جان بوجھ کرلذت حاصل کی ہوتو گناہ گار ہوگا:''و إذا نظر إلی امرأته بشهوة فأمنی ... أو تفكر فأمنی لا يفسد''. (٢/ ٣٧١، ط: إدارة القران و العلوم الإسلامية)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200768

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں