بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں بواسیر کے مسوں کو تر انگلی کے ذریعے چڑھانے کا حکم


سوال

 روزے کی حالت میں بواسیر کے مسوں کو انگلی تر کرنے کے بعد چڑھانے  سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟ 

جواب

بواسیر کے  مسوں کو اگر دھوکر تر نہیں کیا، بلکہ معمولی گیلی  ا نگلی کے ذریعے چڑھایا تو  روزہ فاسد نہیں ہوتا۔ البتہ اگر مسوں کو دھویا یا پانی سے تر کردیا اور پھر چڑھایا تو اندر پانی کی تری پہنچنے کی وجہ سے روزہ فاسد ہوجائے گا، لہٰذا اس حوالے سے احتیاط کرنی چاہیے، اگر ایسی صورت پیش آجائے تو اسے صاف اور خشک کرکے اوپر کیا جائے۔

’’لوخرج سُرمه فغسله، ثبت ذلك الوصول بلااستبعاد، فإن قام قبل أن  ینشفه فسد صومه بخلاف ماإذا نشفه؛ لأن الماء اتصل بظاهر، ثم زال قبل أن یصل إلیٰ الباطن بعود المقعدة‘‘. ( فتح القدیر:۲/۳۴۲،تبیین الحقائق : ۲/۱۸۳ )

"ولو خرج سرمه فغسله إن نشفه قبل أن یقوم و یرجع لمحله لایفسد صومه؛ لزوال الماء الذي اتصل به.‘‘ (مراقي الفلاح:٢٥٢) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144106200408

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں