بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کا فدیہ


سوال

روزہ کا فدیہ کتنا ہے؟

جواب

 ایک روزہ کا فدیہ  یہ ہے: پونے دو کلو گندم  یا ساڑھے تین کلو جو یا   کھجور  یا کشمش  یا  مذکورہ اشیاء میں سے کسی ایک کی  قیمت  کسی فقیر مسکین کو صدقہ کے طور پر دینا یا پھر کسی فقیر مسکین کو دو قت کا پیٹ بھر کر کھانا کھلانا۔

فتاوی شامی میں ہے:

«(ولو ماتوا بعد زوال العذر وجبت) الوصية بقدر إدراكهم عدة من أيام أخر، وأما من أفطر عمدا فوجوبها عليه بالأولى (وفدى) لزوما (عنه) أي عن الميت (وليه) الذي يتصرف في ماله (كالفطرة) قدرا (بعد قدرته عليه) أي على قضاء الصوم (وفوته) أي فوت القضاء بالموت»

«(قوله قدرا) أي التشبيه بالفطرة من حيث القدر إذ لا يشترط التمليك هنا بل تكفي الإباحة بخلاف الفطرة وكذا هي مثل الفطرة من حيث الجنس وجواز أداء القيمة.»

(کتاب الصوم  فصل فی العوارض المبیحۃ للصوم ج نمبر ۲ ص نمبر ۴۲۴،ایچ ایم سعید)

«فتح القدير للكمال ابن الهمام  میں ہے:

«ويجوز في الفدية طعام الإباحة أكلتان مشبعتان بخلاف صدقة الفطر للتنصيص على الصدقة فيها، والإطعام في الفدية.»

(کتاب الصوم باب ما یوجب القضاء و الکفارہ فصل کان مریضا فی رمضان ج نمبر ۲ ص نمبر ۳۵۷،شركة مكتبة ومطبعة مصفى البابي الحلبي)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200375

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں