بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں لاعلمی میں ہم بستری کرنا


سوال

اگر کسی شخص کو یہ علم نہ ہو کہ روزہ کی حالت میں بیوی سے جماع کرنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، اور پچھلے کئی رمضان میں  اس نے لاعلمی کی وجہ سے روزے کی حالت میں بیوی سے جماع کیا ہو،تو اب اس کے روزوں کا کیا حکم ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں ہم بستری کرنا ناجائز اور حرام ہے، اگر روزے کے دوران ہم بستری کی تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور رمضان کے روزے میں کی تو قضااور کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔ ایک روزے کے کفارے میں  ساٹھ روزے مسلسل رکھنے واجب ہوتے ہیں، اگر بیماری یا ضعیف العمری  کی بنا پر روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا واجب ہوتاہے۔

مسلمانوں کے ملک میں رہتے ہوئے دینی مسائل کا علم نہ ہونا کوئی عذر نہیں ہے، لہٰذا مذکورہ شخص نے  جتنے روزوں میں بیوی کے ساتھ ہم بستری کی ہے وہ سب روزے فاسد ہو چکے ہیں،  ان کی قضا رکھنا لازم ہے، مذکورہ فعل پر اللہ تعالیٰ کے سامنے خوب توبہ استغفار کرنا اور ہر فاسد شدہ روزے کے بدلہ کفارہ بھی لازم ہے، البتہ اگر ایک ہی رمضان میں ایک سے زائد روزے فاسد کیے ہیں تو ان سب کی طرف سے ایک ہی کفارہ ادا کرنا بھی کافی ہوجائے گا، لیکن احتیاط یہ ہے کہ ہر روزے کے بدلہ ایک مستقل کفارہ ادا کرے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 370)

'' (هو) لغةً (إمساك عن المفطرات) الآتية (حقيقةً أو حكماً)''۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 409)

''(وإن جامع) المكلف آدمياً مشتهى (في رمضان أداءً) لما مر (أو جامع) أو توارت الحشفة (في أحد السبيلين) أنزل أو لا ۔۔۔ قضى) في الصور كلها (وكفر)''۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 413)

'' ولو تكرر فطره ولم يكفر للأول يكفيه واحدة ولو في رمضانين عند محمد، وعليه الاعتماد، بزازية ومجتبى وغيرهما، واختار بعضهم للفتوى أن الفطر بغير الجماع تداخل وإلا لا''۔

'' (قوله: ولم يكفر للأول) أما لو كفر فعليه أخرى في ظاهر الرواية ؛ للعلم بأن الزجر لم يحصل بالأولى، بحر۔ (قوله: وعليه الاعتماد) نقله في البحر عن الأسرار ونقل قبله عن الجوهرة: لو جامع في رمضانين فعليه كفارتان وإن لم يكفر للأولى في ظاهر الرواية وهو الصحيح. اهـ.

قلت: فقد اختلف الترجيح كما ترى، ويتقوى الثاني بأنه ظاهر الرواية۔ (قوله: إن الفطر) إن شرطية ح (قوله: وإلا لا) أي وإن كان الفطر المتكرر في يومين بجماع لا تتداخل الكفارة، وإن لم يكفر للأول ؛ لعظم الجناية، ولذا أوجب الشافعي الكفارة به دون الأكل والشرب''۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (2/ 298)

''ولو جامع مراراً في أيام رمضان واحد، ولم يكفر كان عليه كفارة واحدة؛ لأنها شرعت للزجر، وهو يحصل بواحدة فلو جامع وكفر ثم جامع مرةً أخرى فعليه كفارة أخرى في ظاهر الراوية ؛ للعلم بأن الزجر لم يحصل بالأول ۔ولو جامع في رمضانين فعليه كفارتان، وإن لم يكفر للأولى في ظاهر الرواية، وهو الصحيح۔ كذا في الجوهرة''۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 101)

'' ولو جامع في رمضان متعمداً مراراً بأن جامع في يوم ثم جامع في اليوم الثاني ثم في الثالث ولم يكفر فعليه لجميع ذلك كله كفارة واحدة عندنا، وعند الشافعي عليه لكل يوم كفارة، ولو جامع في يوم ثم كفر ثم جامع في يوم آخر فعليه كفارة أخرى في ظاهر الرواية، وروى زفر عن أبي حنيفة أنه ليس عليه كفارة أخرى، ولو جامع في رمضانين ولم يكفر للأول فعليه لكل جماع كفارة في ظاهر الرواية''.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200688

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں