بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزگار نہ ہونے کی صورت میں زکاۃ کا حکم


سوال

میرے پاس 3ء5 تولہ سونا اور تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کیش کی صورت میں موجود ہیں، لیکن پچھلے پندرہ مہینوں سے میرا روزگار نہیں ہےتو کیا میرے اوپر زکاۃ لازم ہو گی؟

جواب

زکاۃ کے وجوب کے لیے روز گار ہونا ضروری نہیں ہے، نصاب کا مالک ہونا کافی ہے اور سونے و  نقد رقم کی آپ نے جو مقدار سوال میں ذکر کی ہے اس سے آپ صاحبِ نصاب شمار ہوں گے اور آپ پر زکاۃ لازم ہو گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200981

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں