بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

 رمضان میں وتر کے بعد سحری کے وقت تہجد پڑھنا


سوال

 رمضان میں وتر کے بعد سحری کے وقت تہجد پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟  اور اس کی فضیلت بھی بیان کردیں!

جواب

جی! پڑھ سکتے ہیں۔

تہجد کی فضیلت میں وارد چند احادیثِ مبارکہ:

”فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل نماز درمیانی رات کی نماز ’’تہجد‘‘ ہے۔“ (مسلم، حاکم، ابن ماجہ، ترمزی)
ایک اور حدیثِ مبارک میں آیا ہے: ”اللہ تعالٰی رات کے آخری حصہ میں بندے سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ پس اگر ہو سکے تو تم ان بندوں سے ہو جاؤ جو اس مبارک وقت میں اللہ کو یاد کرتے ہیں۔“ (ترمذی شریف)

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالٰی رات کے آخری تہائی حصہ میں آسمان سے دنیا کی طرف نزول کر کے فرماتا ہے کہ کون ہے جو مجھ سے مانگے اور میں اسے عطا کروں؟ کوئی ہے جو مجھ سے بخشش اور مغفرت طلب کرے کہ میں اسے بخش دوں؟“ (بخاری شریف) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200734

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں