بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان میں وتر کی جماعت میں مسبوق بقیہ نماز کیسے ادا کرے گا؟


سوال

رمضان کی وتر مسبوق کیسے ادا کرے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جتنی رکعات امام کے ساتھ مسبوق کو مل جائیں وہ امام کے ساتھ ادا کرلے اور امام کے دونوں طرف سلام پھیرنے کے بعد مسبوق کھڑے ہو کر چھوٹی ہوئی رکعت / رکعات ادا کرلے۔ اس سلسلے میں ضابطے کی بات یہ ہے کہ مسبوق سے جو رکعتیں چھوٹی ہوں وہی رکعات بالترتیب ادا کرے گا، چناں چہ  مسبوق کو وتر میں اگر امام کے ساتھ تیسری رکعت کا رکوع بھی مل جائے تو اپنی نماز مکمل کرتے ہوئے  اسے قنوت نہیں پڑھنی ہوگی، کیوں کہ وہ تیسری رکعت امام کے ساتھ پاچکاہے۔

باقی امام کے سلام پھیرنے کے بعد مسبوق کو چاہیے کہ کھڑے ہوکر  ثناء پڑھنے کے بعد اعوذ باللہ، بسم اللہ کے بعد سورہ فاتحہ اور اس کے بعد کوئی سورت پڑھے اور پھر رکوع کرلے اور بقیہ نماز عام معروف طریقہ سے مکمل کرلے۔

اور اگر دو رکعات رہ گئی ہوں تو پہلی رکعت ادا کرنے کے بعد قعدہ میں بیٹھنا واجب ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200662

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں