بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان میں مغرب کی نماز گھر میں پڑھنا


سوال

اگر رمضان میں افطاری کے بعد اک شخص نماز پڑھنے مسجد نہیں جا سکتا بوجہ دن بھر ڈیوٹی کی تھکن اور ساتھ بیماری شوگر وغیرہ جس کی وجہ سے بہت ہی تھکن ہوتی ہے، تو وہ گھر میں جماعت کروا کر نماز پڑھ سکتا ہے؟  آیا اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر واقعۃً بیماری کی وجہ سے مسجد تک جانے کی قدرت نہیں ہے تو عذرِ شدید کی وجہ سے گھر میں جماعت سے نماز ادا کرسکتا ہے، البتہ صرف تھکاوٹ کو عذر بنا کر ایسا کرے گا تو نماز  توادا ہوجائے گی، لیکن مسجد میں نماز ادا کرنے کا ثواب نہیں ملے گا، اور صرف سستی یا تھکاوٹ کی وجہ سے گھر میں نماز پڑھنے کا معمول بنانا باعثِ گناہ ہے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں اپنے آپ کو  مسجد کے ثواب سے محروم نہ کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201060

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں