بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان المبارک کے روزے میں زنا کرنا


سوال

ایک شخص نے نعوذ باللہ رمضان کے روزہ میں فعل شنیع زنا کرلیا ، تو آیا اس پر کفارہ لازم ہوگا ؟

جواب

"زنا"  کرنا رمضان اور غیررمضان دونوں میں ہی کبیرہ گناہ ہے، لیکن رمضان المبارک میں جیسے نیک اعمال کا اَجر بڑھ جاتاہے، اسی طرح گناہ کے اعمال پر پکڑ اور اس کی شدت بڑھ جاتی ہے ؛ اس لیے اگر کسی نے رمضان المبارک میں یہ فعلِ شنیع کیا(و العیاذباللہ) تو اسے اولاً صدقِ دل سے توبہ کرنی چاہیے، (یعنی گزشتہ پر سچی ندامت اور آئندہ نہ کرنے کا پختہ عزم ہو) اور  کثرت سے استغفار بھی کرناچاہیے، اور اگر روزے کی حالت میں یہ فعلِ شنیع کیا ہے تو روزے کی قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143908200178

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں