بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان المبارک میں ویڈیو گیم کھیلنا


سوال

ہمارے گھر میں رمضان میں ٹی وی بند ہوتا ہے، لیکن کیا  وٰڈیو گیم کھیل سکتے ہیں ؟

 

جواب

ٹی وی تو  ہے ہی  معصیت کا آلہ ،  ٹی وی دیکھنا اور اسے گھر میں رکھنا دونوں درست نہیں ہے،  آپ نے اچھا فیصلہ کیا ہے، اب اس گناہ سے مکمل چھٹکارا حاصل کریں۔

 باقی رمضان المبارک کا مہینہ سال میں ایک مرتبہ آتا ہے، اور اس مہینہ میں رب ذوالجلال کی بے شمار رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے، ان اوقات کو عبادات میں لگ کر قیمتی بنانا ہی ایک مسلمان کی شان ہے،  اس لیے  ہر قسم کی ویڈیو گیم سے  بھی احتراز  لازم ہے، ویڈیوگیم میں اگر جان دار کی تصاویر ہوں تو ایسے گیم کھلینا ناجائزہوگا، اور اگر جان دار کی تصاویر نہ ہوں، اور اس میں لگ  کر فرائض میں کوتاہی نہ ہوتی ہو، اور اسے صرف لہو و لعب اور وقت گزاری کے لیے نہ کھیلا جائے، بلکہ ذہنی نشاط کے لیے کھیلا جائے، تو جواز کی حد تک گنجائش ہوگی، لیکن اس سے  کھیل میں انہماک بڑھے گا اور ہر وقت ذہن اسی میں لگا رہے گا جو کہ شرعاً ناپسندیدہ ہے، نیز یہ لایعنی بھی ہے ؛ اس لیے ایک گونہ کراہت سے خالی نہیں ہے، بہرحال ایسے گیم سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200256

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں