بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رمضان المبارک میں نشہ کرنا


سوال

رمضان کے مہینے میں نشہ والی چیز استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب

 نشہ آور  چیزیں  دوقسم  کی  ہیں: ۱:۔سیال(مائع)،  ۲:۔غیرسیال(غیرمائع،جامد،خشک)

ان میں پہلی قسم کی  چیزیں (جیسے شراب وغیرہ)  جن کے زیادہ پینے سے نشہ ہوجاتا ہو تو اس کا ایک قطرہ پینا بھی حرام ہے، اگرچہ کم میں نشہ نہ ہو۔   اور دوسری قسم کی اشیاء (جیسے بھنگ، افیون  وغیرہ) کا اتنی مقدار میں پینا جس سے نشہ پیدا ہوجائے یا ضرر شدید ہو تو وہ حرام ہے، اور اتنی مقدار کہ جس سے نشہ نہ آئے تو  بلاضرورت اس کا استعمال درست نہیں، اور ضرورتاً جیسے دوا وغیرہ کے طور پر اس کے استعمال کی گنجائش ہے،  اور  یہ حکم رمضان اور غیر رمضان دونوں کے لیے ہے، بلکہ رمضان المبارک میں نشہ کرنے سے گناہ مزید بڑھ جاتا ہے، لہذا اس سے مکمل اجتناب کرنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200339

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں