بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رقم منتقلی یا قیمت کی ادائیگی کے لیے جیز کیش اکاؤنٹ کا استعمال


سوال

اگر کوئی شخص آن لائن کوئی چیز خریدتا ہے اور اس کی ادائیگی جیز کیش کے ذریعہ کرتا ہے، جب کہ خریدنے والے کا جیز کیش کا اپنا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، بلکہ وہ بیچنے والے کے اکاؤنٹ (جیز کیش نمبر) پر رقم منتقل کرتا ہے، تو کیا اس شخص کے لیے اس طرح سے یہ چیز خریدنا اور اس کی ادائیگی جیز کیش کے ذریعہ کرنا جائز ہوگا؟ اور جیز کیش سروس استعمال کرنے کی وجہ سے کوئی گناہ تو نہیں ہوگا؟ اسی طرح بغیر اکاؤنٹ کھولے رقم منتقل کرنا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

جیز کیش اکاؤنٹ کھولے بغیر خرید کردہ چیز کی قیمت کی ادائیگی یا رقم منتقلی کے لیے جیز کیش اکاؤنٹ کا استعمال جائز ہے اور قم منتقلی کی صورت میں اگر کمپنی صارف سے کچھ رقم (بطور سروس چارجز) وصول کرتی ہے تو یہ بھی درست ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200112

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں