بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رشوت دے کر سرکاری نوکری حاصل کرنا


سوال

گورنمنٹ ادارے  پیسے  کے بدلے نوکریاں بیچ رہے  ہیں،  ٹیسٹ لینے کے با وجود بھی پیسے کے بغیر نہیں ملتی، کیا ایسی صورت حال میں پیسے دے کر نوکری حاصل کی جاسکتی ہے؟

جواب

رشوت لینے اور دینے والے پر حضورِ اکرم ﷺ نے لعنت  فرمائی ہے، اس لعنت والے کام  سےبہر صورت  بچنا ضروری ہے؛ لہٰذا مذکورہ طریقے پر سرکاری نوکری حاصل کرنا شرعاً درست نہیں۔ حق ثابت ہونے سے پہلے اسے حاصل کرنے کے لیے رشوت دینا بہرحال ناجائز ہے۔ اس لیے متبادل کوئی حلال ذریعہ آمدن تلاش کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201146

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں